چلاس: (ویب ڈیسک) دیامیر بھاشا ڈیم پراجیکٹ منصوبے میں تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے سےتین افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلگت میں واقع دیامیر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کے دوران بارودی مواد پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
