تازہ تر ین

قرضوں کی بنیاد پر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، سراج الحق

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ادارے خسارے کا شکار ہیں، قرضوں کی بنیاد پر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری اسلامی اکانومی کی بنیاد ہی سرکولیشن آف منی ہے، پاکستان پر 63 ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے، پاکستان کے پاس قرضوں سے نجات کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ یہاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی پالیسی چلتی ہے، کوئی قوم آئی ایم ایف اور قرضوں کی بنیاد پر ترقی نہیں کر سکتی، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک قرض دار ملکوں کو گدھے کی طرح ہانکتے ہیں، 23 بار ہم نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرض لیا۔
انہوں نے کہا کہ 75 برسوں سے پاکستان کو قیام پاکستان کے نظریے سے محروم رکھا گیا، ملک کے تمام ادارے خسارے کا شکار ہیں، سٹیل ملز، ریلوے، پی آئی اے سمیت سب ادارے نقصان میں جا رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ ہماری جماعت میں کوئی آکسفورڈ کا ایکسپرٹ نہیں، اسلامی نظام کی بنیاد یہ ہے کہ کسی دوسرے انسان کا استحصال نہ ہو، تمام وزرائے خزانہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں، اسلامی نظام کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain