پاکپتن:(ویب ڈیسک) نواحی علاقے 73 ڈی میں خستہ حال چھت گرنے سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں میاں بیوی اور ایک 4 سالہ بیٹی شامل ہے۔
جان کی بازی ہارنے والا بچہ بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتا تھا، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
