تازہ تر ین

مسلم لیگ ن کے سابق گورنرز اور ناراض اراکین کو شو کاز نوٹس جاری

پشاور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق گورنرز اور ناراض اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا اور دوسرے رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، شو کاز نوٹس خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی نے جاری کیا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے خلاف مختلف مقامات پر اجلاس منعقد اور اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں، مرکزی قائدین 15 یوم کے اندر اندر جواب دیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain