تازہ تر ین

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے مدعی ایس ایچ او ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

وزیر آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی ایس ایچ او عامر بھدر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔
عامر بھدر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے وقت ایس ایچ او سٹی تعینات تھے، وہ کیس کی تفتیش میں اہم کردار تھے اور عامر بھدر لانگ مارچ حملہ کیس کے مدعی بھی تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر عامر بھدر کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، ڈاکٹرز نے مرنے کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے، مرحوم ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیر آباد تعینات تھے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain