تازہ تر ین

این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اعجاز شاہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔
عدالت نے دونوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے 12 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی کی درخواست پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain