تازہ تر ین

پنجاب انتخابات: ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) پنجاب میں انتخابات کیلئے ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض کردیئے گئے ۔
پنجاب میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیاریاں شروع کردی ہیں، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار تفویض کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ریٹرننگ و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اوّل کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے 14 مئی کو پولنگ کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا انتخابات ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب کا الیکشن شیڈول کچھ ترامیم کے ساتھ بحال کیا تھا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain