تازہ تر ین

ناران کے راستے 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد ٹریفک کیلئے کھل گئے

ناران: (ویب ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مانسہرہ کے مشہور تفریحی مقام ناران کے راستوں سے برف اور مٹی کے تودے ہٹا دیئے۔
این ایچ اے نے 5 ماہ اور 6 دن کی طویل بندش کے بعد راستے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
ناران کی مشہور کاروباری شخصیت اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیدار حسن دین نے فیتہ کاٹ کر ناران میں سیاحتی سرگرمیوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بتایا کہ ناران میں پولیس نے تمام چیک پوسٹوں پر چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
حسن دین نے سیاحوں کو برفیلے موسم سے لطف اندوز ہونے کی دعوت بھی دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں شدید برفباری کے بعد ناران ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain