تازہ تر ین

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
بغاوت پر اکسانے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کے ملزم تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کا ریمانڈ سے قبل اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے اور ان کا وائس میچنگ کا سیمپل بھجوا دیں اور کل عدالت میں ملزم کی وائس میچنگ رپورٹ جمع کرائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain