اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے، انہوں نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے، شہباز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
