تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے سے انکار کرنے والوں پر توہین عدالت لگے گی: پرویز الہٰی

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے سے انکار نہیں کر سکتی جو بھی انکار کرے گا اس پر توہین عدالت لگے گی۔
مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شہباز شریف آئین سے کھلی بغاوت کی راہ پر چل پڑے ہیں، ان کو لندن سے حکومت کے “گاڈ فادر” براہ راست ہدایات جاری کر رہے ہیں، آئین کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی، ایک طرف آئین کی 50 سالہ سالگرہ منائی جا رہی ہے، دوسری طرف اسی آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، پیپلز پارٹی آئین بنانے کا دعویٰ کرتی ہے تو اسے آئین توڑنے کی سازش میں شریک نہیں ہونا چاہیے، شہباز شریف کی شکل میں قوم پر ایک سال سے ذلت و رسوائی مسلط ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کا سبق یہی ہے کہ شہباز شریف اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شہباز شریف کی ایک سالہ حکومت نے ملک کی چولیں ہلا دی ہیں، ایک سال پہلے جو شہباز شریف کو لائے تھے آج وہ بھی پچھتا رہے ہیں، معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو چکا ہے، عالمی مالیاتی اداروں میں موجودہ حکومت کی ساکھ صفر ہو چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا ہے کہ ایک سال میں دس لاکھ نوجوان مایوس ہو کر ملک چھوڑ چکے ہیں، عوام آٹے کیلئے قطاروں میں مر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی، افراتفری، انتشار، تباہی، بربادی، مایوسی اور ناامیدی کے سوا کچھ نہیں دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain