تازہ تر ین

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی درخواست کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 اور سیکشن 58 میں ترامیم کی تجویز دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا گیا ہے جس میں سکندر سلطان راجہ نے الیکشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی درخواست کی ہے۔
مجوزہ ترامیم کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، وقتاً فوقتاً الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد بھی اس میں ترامیم کر سکے گا جو الیکشن پروگرام مختلف مراحل میں اعلان کیا گیا ہو گا، الیکشن کمیشن ایک نیا الیکشن پروگرام اور نئی تاریخ بھی دے سکے گا۔
سپیکر کو تجویز دی گئی ہے کہ کمیشن تحریری طور پر الیکشن شیڈول تبدیل کرنے کی وجوہات اور اپنی رائے بھی دے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پارلیمانی افئیرز اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خطوط لکھ دیئے ہیں، ان کو بھی الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain