تازہ تر ین

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کہاں پہنچ گئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

-اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں۔7
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے
ووٹرز فہرستوں میں مرد ووٹرز کی شرح 54 فیصد جبکہ خواتین کی 46 فیصد ہے، اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد کل 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490 ہے، پنجاب میں 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168، سندھ میں 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے۔
ملک میں 18 سے 25 سال تک ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے، 26 سے 35 سال تک کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ووٹرز 36 سے 45 سال کے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 جبکہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain