تازہ تر ین

ہمیں موقع ملا تو سب سے پہلے قرآن و سنت کا نظام لائیں گے: سراج الحق

پھالیہ: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں موقع ملا تو ہم سب سے پہلے قرآن و سنت کا نظام لائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا کی طاغوتی طاقتیں پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتیں، یہ سارے لوگ آئی ایم ایف کے غلام، ٹرانسجنڈر بل منظور کروانے والے لوگ کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔
انہوں نے کہا ہمارے سینکڑوں لوگ پارلیمنٹ میں رہے لیکن کسی ایک پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، پاکستان میں کرپشن فری جماعت صرف جماعت اسلامی ہے، ہم پاکستان سے سودی نظام ختم کریں گے، ہم بے روزگاروں کو روزگار الاؤنس دیں گے، بوڑھوں کو الاؤنس دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain