تازہ تر ین

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو آج 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 2 مقدمات میں تفتیش کے لیے آج پولیس لائنز میں طلب کر لیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
عمران خان کو تھانہ رمنا اور سی ٹی ڈی میں درج 2 مقدمات میں تفتیش کے لئے وفاقی پولیس نے عمران خان کو آج بلایا ہے، وفاقی پولیس نے طلبی کے نوٹسز عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھجوا دئیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، نوٹس کے مطابق عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو دیگر 7 کیسز میں کل 12 اپریل کو طلب کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain