تازہ تر ین

پینٹاگون نے حساس دستاویزات افشا ہونے کو امریکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے انتہائی حساس امریکی دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کے لئے انتہائی سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
ترجمان پینٹاگون کرس میگر نے اپنے بیان میں کہا کہ دستاویزات میں موجود معلومات سے لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں، ڈیفنس سیکرٹری لائیڈ آسٹن کو ان دستاویزات سے متعلق 6 اپریل کو بریف کیا گیا۔
ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کی ٹیم پرکھ رہی ہے کہ جاری کردہ دستاویزات اصل ہیں یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے کہ دستاویزات لیک کیسے ہوگئیں؟
واضح رہے کہ کچھ دن قبل امریکا اور نیٹو کا یوکرین جنگ سے متعلق خفیہ منصوبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا تھا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی منصوبے میں روس پر حملے کے لیے یوکرین کو مسلح کرنے سے متعلق معلومات شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain