تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی، وکیل علی امین گنڈا پور ایڈووکیٹ شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت نے فریقین کو جمعہ کے روز تک علی امین گنڈا پور کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain