تازہ تر ین

بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

لاہور : (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب گوردوارہ جنم استھان میں جاری بیساکھی میلے کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مذہبی تہوار بیساکھی کے موقع پر اندرون و بیرون ممالک اور بھارت سے دوہزار 470 سکھ یاتری شریک ہوئے ، سکھ یاتریوں کو خصوصی 58 اے سی کوچز کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا۔
سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں روانہ کیا گیا ہے ، سکھ یاتریوں نے تین روز تک ننکانہ میں قیام کیا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
اس حوالے سے سکھ یاتریوں کی رہائش ، لنگر اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں ، ہمیں یہاں کی عوام نے بہت پیار دیا ہے ، ہمیں ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا کہ ہم اپنے ہی گھر میں ہیں ۔
یاد رہے کہ ہر سال بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں اور تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain