تازہ تر ین

الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا: فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل ہونا لازمی ہے، اگر الیکشن نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ کا بطور ادارہ وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی 3 ہدایات تھیں، وفاقی حکومت 21 ارب روپے دے گی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سکیورٹی پلان دیں گے، سیکرٹری دفاع فورسز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات کے ساتھ عملدرآمد کا طریقہ کار دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے افسران کو براہ راست طلب کیا ہے اور حقائق مانگے ہیں، تمام ادارے اور سربراہان جو آئین کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں ان کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain