تازہ تر ین

سپریم کورٹ سے نوٹسز کے اجراء پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس طلب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے متعلق سپریم کورٹ کے نوٹسز پر قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس کل (جمعہ) کو بلایا گیا ہے جو دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا، قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ سپیکر نے پہلے سے جاری اجلاس کو ہی ان کیمرہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی لارجر بنچ نے ’’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل‘‘ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، سیاسی جماعتوں، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو نوٹس جاری کر دیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain