تازہ تر ین

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) نور مقدم قتل کے مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کر دی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
مجرم ظاہر جعفر نے درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانونِ شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمر قید اور دیگر میں سزائے موت سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کو بھی سزائے موت میں تبدیل کر دیا، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر گیارہ سال سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain