تازہ تر ین

اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے مئی میں نکلنے کی وارننگ

لاہور : (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے افغانستان سے مئی میں نکلنے کی وارننگ دے دی۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق افغان یو این خواتین عملے کو کام کی اجازت نہ ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے معاشی بحران مزید سنگین ہو گا۔یو این افغان نمائندے نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں مشن جاری رکھنے سے متعلق نظرِ ثانی کا اعلان کیا تھا۔
اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کا دورانیہ 5 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔
افغانستان میں اقوامِ متحدہ کا مقامی عملہ 3300 افراد پر مشتمل ہے جن میں 600 خواتین ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain