تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کیلئے فنڈز فراہم نہ کرنےپر غیرمعمولی نتائج آسکتے ہیں : چیف جسٹس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں ایک ہی وقت انتخاب کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ توقع ہے حکومت انتخابات کے لیے فنڈ نہ جاری کرنی پر نظرِ ثانی کرے گی، فنڈز نہ فراہم کرنے پر غیر معمولی نتائج آسکتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کررہا ہے ، 3رکنی بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
سماعت کے لیے ابتدائی طور پر ساڑھے 11 بجے صبح کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم کارروائی تاخیر کا شکار ہونے کے بعد 2 بجے شروع ہوئی ۔
سماعت کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے ہوا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دعا کی کہ مولا ہمیں ہمت دے کہ صیح فیصلے کریں اور ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر، جب ہم چلے جائیں تو ہمیں اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ معاملہ بہت لمبا ہوتا جارہا ہے، حکومت نے اپنا ایگزیکٹیو کام پارلیمان کو دیا ہے یا نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں سربمہر رپورٹ جمع کروائی جس میں انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔
وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں استدعا کی تھی کہ ملک بھر ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔
وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا تھا کہ قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں، جبکہ سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain