تازہ تر ین

اٹارنی جنرل کی انتخابات کا حکم روکنے کی پھر استدعا، سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پنجاب میں انتخابات کا حکم روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ حکام کے مطابق اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے چیمبر میں ملاقات کی، اس دوران اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے 14 مئی کو انتخابات کے حکم پر عمل روکنے کی استدعا کی، چیف جسٹس نے پنجاب میں انتخابات کا حکم روکنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کی۔
سپریم کورٹ کے حکام نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے تک 14 مئی انتخابات کے حکم پر عمل درآمد روکنے کی اجازت نہیں دی، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی چیمبر آمد پر پی ٹی آئی کے وکلاء کو نہ بلانے پر معذرت کا پیغام بھجوایا۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں لگتا ہے پی ڈی ایم سرکار مکمل طور پر کنفوژ ہے، ان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا بلاول بھٹو کا دورہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی ناکام رہا، ایک طرف کہتے ہیں عدالت کو تسلیم کرتے ہیں، ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔
اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ اتحادی ابھی فیصلہ کر رہے ہیں، ہم 27 اپریل کو آ کر بتائیں گے، انتخابات 14 مئی کو ہوں گے یا نہیں اس میں کچھ مراحل باقی ہیں، آج فیصلہ ہوا ہے کہ سب کو تھوڑا وقت دیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain