اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کا اجلاس کل طلب کرلیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل بروز بدھ طلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کل 12:30 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔