تازہ تر ین

الیکشن ایک نہیں تمام جماعتوں کی مرضی سے ہو گا: سراج الحق

گجرات:(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ایک جماعت نہیں تمام سیاسی جماعتوں کی مرضی سے ہی ہوگا۔
گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک پارٹی نے بڑے ڈاکو کہنے والے کو اپنی پارٹی کا صدر بنا دیا، ایک جماعت نے مد مقابل کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعویٰ کر کے ملک کا وزیر اعظم بنا ڈالا۔
سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کی بہتری کیلئے ایک ہی الیکشن کروانے پر آمادہ ہوں یہ وقت کی ضرورت بھی ہے، موجودہ حالات کا ایمرجنسی نہ ایمرجنسی پلس اور نہ ہی مارشل لاء علاج ہے، پی ڈی ایم کا آج اجلاس ان کی صلاحیت کا امتحان ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیلئے راضی کرنا وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے، کچھ سیاستدان آج بھی مارشل لاء دیکھنا چاہتے ہیں جو مارشل لا میں جمہوریت اور جمہوریت میں مارشل لاء کے حامی ہوتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مارشل لا ہو یا برائے نام جمہوریت ہو سیاسی لیڈروں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، ایک دن انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہ آئیں تو پھر جنرل الیکشن نہیں ہوں گے صرف بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain