تازہ تر ین

اسپیکر قومی اسمبلی کا اراکین کے تحفظات پر چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط لکھنے کا اعلان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے تحفظات پر چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کو خط لکھنے کا عندیہ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، ارکان کے جزبات اور احساسات سپریم کورٹ کے ججز تک پہنچاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کے جذبات کی عکاسی کے لیے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط ارسال کروں گا جس میں ارکان اسمبلی کی ترجمانی کی جائے گی۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برجیس طاہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں استحقاق کمیٹی میں کسی کو بھی بلانے کا اختیار ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ ججوں کو تحریک استحقاق کمیٹی میں بلائیں، ہم نے سابق صدر فاروق لغاری کو بھی بلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارشات تھیں کہ فنڈز نہ دیئے جائیں، جب ایوان نے قرارداد اور قانون منظور کیا ہے، جو اس قرارداد یا قانون نہیں مانتا اسے توہین پارلیمنٹ کے تحت بلایا جاسکتا ہے۔ برجیس طاہر نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھیں اور صورت حال سے آگاہ کریں یا پھر چیف جسٹس ہمیں کہہ دیں کہ وہ قانون سازی کو اڑا کر رکھ رہے ہیں اور ہم گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد اور قانون منظور کرنے کا اختیار صرف اس ایوان کو ہے، اس تین رکنی بینچ نے توہین عدالت و پارلیمان دونوں کی ہیں ، ہمیں اس پارلیمان کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ برجیس طاہر کی تقریر پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خط لکھنے کے حوالے سے رائے طلب کی، جس پر اراکین نے ڈیسک بجا کر اپنی رائے دی اور پھر راجہ پرویز اشرف نے خط لکھنے کا اعلان کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain