تازہ تر ین

سلامتی کونسل: افغانستان میں خواتین پر پابندیوں کے خلاف قرارداد منظور

نیویارک : (ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کے تمام 15 اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے شروع میں اعلان کردہ پابندی انسانی حقوق اور انسانی اصولوں کو مجروح کرتی ہے۔ کونسل نے طالبان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پالیسیوں اور طریقوں کو تیزی سے تبدیل کیا جائے جو خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں سے متصادم ہیں اور اُن پر پابندیاں عائد کرتی ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں طالبان سے خواتین پر عائد تمام پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain