تازہ تر ین

پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ چینی وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی۔ واضح رہے کہ آج سے شروع ہونیوالے پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات میں تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain