اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اکثریتی ارکان کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا، جس میں دس ارکان نے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی معطلی کو درست قرار دے دیا۔
ایگزیکٹو باڈی کے اکثریتی دس ارکان نے صدر عابد زبیری کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے قانون کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو معطل کیا، عابد زبیری نے معطل سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کیساتھ مل کر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔
اکثریتی ارکان کی قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو باڈی کی منظوری کے بغیر صدر، سیکرٹری درخواست دائر نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ایگزیکٹو باڈی صدر اور معطل سیکرٹری کی درخواست کی حمایت نہیں کرتی، پاکستان بار کونسل کیخلاف صدر اور معطل سیکرٹری کی درخواست قابل سماعت نہیں۔