تازہ تر ین

وزیر اعظم شہباز شریف آج جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کریں گے

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نگران وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی بھی ہوں گے، وزیرِ اعظم پاکستان عسکری قیادت سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
شہباز شریف اور محسن نقوی سی ایم ایچ اور سروسز ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم اور نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سیف سٹی آفس میں اجلاس کی صدرات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے امن سے متعلق وزیرِ اعظم اور نگراں وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ دی جائے گی، صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain