تازہ تر ین

چیف جسٹس نے عمران خان کو ‘گڈ ٹو سی یو’ کہنے کے عمل کی وضاحت کر دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ‘گڈ ٹو سی یو’ کہنے پر ہونے والی تنقید کے بعد معاملے کی وضاحت کر دی۔
ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے وکیل اصغر سبزواری سے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہیں، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain