تازہ تر ین

روس کا چین کے تابع ہونے سے متعلق فرانسیسی صدر کا بیان، ماسکو نے ردعمل دے دیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے فرانس کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے بیجنگ کیساتھ تعلقات سٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے ہیں جن کا کسی کے ماتحت ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔
اپنے ایک بیان میں روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات مضبوط ہونے اور ان کے ورلڈ آرڈر پر اثرات کی فکر میں فرانس نے خود کو بہت زیادہ الجھا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک کے رہنماؤں کا ماسکو اور بیجنگ کے درمیان باہمی احترام پر مبنی تعلق کو قبول کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یوکرین پر حملے کے بعد روس تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے چین کے تابع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain