تازہ تر ین

پاکستان معاشی، سیاسی اور آئینی بحران میں پھنس گیا ہے، سراج الحق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک معاشی، سیاسی اور آئینی بحران میں پھنس گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہدایت الرحمٰن پر سو فیصد جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی اور ہدایت الرحمٰن کی رہائی کی خوشخبری دے گی۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ ہدایت الرحمٰن گوادر کے لوگوں کے حقوق کیلئے کوشاں تھے، پاکستان اس وقت مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان ایک معاشی، سیاسی اور آئینی بحران میں پھنس گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain