تازہ تر ین

ہم لوگ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں، سراج الحق کا حملے کے بعد جلسے سے خطاب

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہم لوگ دھماکوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ژوب میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف ملک کی بربادی کا سامان لے کر بیٹھی ہوئی ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہر بچہ تعلیم حاصل کرے، تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں، ملک میں بیروز گاری عروج پر ہے ، 75 سال سے عوام کو خوشحالی نصیب نہیں ہوئی، موجود حکومت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔ سراج الحق کے قافلے پر حملہ ، وزیر اعظم شہباز شریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا واضح رہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے تھے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سراج الحق ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تھے، جیسے ہی وہ گاڑی سے اترے تو دھماکہ ہو گیا تاہم وہ دھماکے میں محفوظ رہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain