اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق سوال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی جماعت میں سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھور کر جا رہے ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے، ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس طرح کبھی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں، پارٹی اس طرح ختم ہوتی ہے جیسے پی ڈی ایم ختم ہو رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔