تازہ تر ین

سندھ ہائی کورٹ: تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن معطل، نظربند شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، سانگھڑ، میرپور خاص، جیکب آباد، شہید بے نظیرآباد، سکھر و دیگر جیلوں میں نظربند شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے نظربند شہریوں کو 10، 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ شہری کسی اور جرم میں پولیس کو مطلوب نہیں ہیں تو رہا کیا جائے، دوسرے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو بھی اندرون سندھ کی جیلوں سے کراچی منتقل کیا جائے، جن شہریوں کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا ہے وہ ضمانت کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں وہ اندرون سندھ ملاقات کیلئے کیسے جائیں گے؟، سکھر جیل میں نظربند خاتون کو پولیس سکیورٹی اور سیفٹی میں واپس کراچی منتقل کرنے کے حکم پر خاتون کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن افراد کو اندرون سندھ کی جیلوں سے رہا کیا گیا لوگ ان کو لینے کیلئے وہاں کیسے جائیں؟، لوگوں کی جیب میں تو پیسے ہی نہیں ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ، محکمہ داخلہ سندھ نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے درخواستوں کی سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain