پشاور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے پی، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مراد سعید کی پنجاب اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع نہیں، ان کی سوات اور بٹ خیلہ میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب چارسدہ میں پولیس نے سابق صوبائی وزیرعارف احمدزئی کے گھر پرچھاپا مار البتہ سابق صوبائی وزیر گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم تلاشی کے بعد پولیس اہلکار واپس چلے گئے۔