اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ترکیہ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے انقرہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم اسلام آباد سے دو روزہ دورے پر انقرہ روانہ ہوئے جہاں وہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب تین جون کو انقرہ صدارتی محل میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے لیڈران اور سیاسی رہنما شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی دورہ ترکیہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
