تازہ تر ین

وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں ہونیوالی اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس سانحہ میں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ، میں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت میں 3 ٹرینیں ٹکرانے سے 288 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain