تازہ تر ین

بستی ملوک، پولیس اہلکاروں کی من مانیاں، سائل خوار، جائز ناجائز کاموں کی رشوت طلب

)تھانہ بستی ملوک میں تعینات نائب محرر شیخ نعیم سائلین سے پیسے بٹورنے لگا پیسے نہ دینے والے سائلین کو ذلیل و خوار کرنے لگا
سماجی و سیاسی حلقوں کا سی پی او ملتان سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک میں عرصہ داراز سے تعینات نائب محرر شیخ نعیم تھانہ بستی ملوک میں آنے والے سائلین کو تنگ کر پیسے بٹورنے میں مصروف باذوق ذرائع کے مطابق شیخ نعیم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ یارانے ہیں ذرائع سے مزید یہ بھی پتہ چلا ہے شیخ نعیم ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک منتھلی بھی وصول کرتا ہے واضح رہے شیخ نعیم نائب محرر تھانہ بستی ملوک میں عرصہ دراز سے تعینات ہے کچھ ماہ پہلے شیخ نعیم کا تبادلہ تھانہ بستی ملوک سے تھانہ الپہ ملتان ہوگیا پر شیخ نعیم نے سیاسی اثر و رسوخ کو استعمال کرکے دوبارہ تبادلہ تھانہ بستی ملوک میں کروا لیا ہیے۔ موقف لینے کے لیےجب نائب محرر شیخ نعیم کو کال کی گئی تو فون اٹینڈ نہیں کیا گیا بستی ملوک کے شہریوں نے سی پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain