کوئٹہ:(ویب ڈیسک) اسٹیورٹ روڈ پر سیورج لائن میں گیس بھرنے کے باعث دھماکہ ہو گیا۔
ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، زخمی کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔