تازہ تر ین

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آموں کے تحفے پر ترک صدر مسکرا دیئے

انقرہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو تحفے میں آم دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ طیب اردوان اور اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری کیلئے ترکی میں ہیں، جہاں ان کی ترک صدر اور انکی اہلیہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں، آدھے آم بھائی کیلئے اور آدھے بہن کیلئے ہیں، شہباز شریف کے ایسا کہنے پر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا اٹھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےعوام آپ کے ایک بار پھر انتخاب پر بہت خوش ہیں، میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں، آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔
جواب میں ترک صدر اردوان نے نیک تمناؤں کے اظہار پر شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے صدر اردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain