تازہ تر ین

بھارتی ریسلرز کااحتجاج رنگ لے آیا ، حکومت مذاکرات کیلئے تیار

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت نے احتجاج کرنے والے ریسلرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ، حکومت نے ریسلرز کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ریسلرز کو بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق احتجاج کرنے والے ریسلرز نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی تھی جس کے اگلے روز انوراگ ٹھاکر نے ریسلرز کو بات چیت کے لیے بلا لیا۔
انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ حکومت ریسلرز کے ساتھ ان کے مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے رضامند ہے، میں نے ایک بار پھر ریسلرز کو اس کے لیے بلایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسلنگ فیڈریشن کے چیف کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں گی۔
دوسری جانب دہلی پولیس فیڈریشن چیف کے خلاف الزامات کے حوالے سے 10 سے زائد ریسلرز کے بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔
یادرہے کہ خواتین ریسلرز نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے طاقتور سیاستدان اور فیڈریشن چیف برج بھوشن سنگھ کی جانب سے برسوں تک ہراساں کیے جانے کے خلاف اپریل میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain