تازہ تر ین

نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ بگ باس سے 10 دِنوں میں ہی آؤٹ

ممبئی(خبریں ڈیجیٹل) بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 سے 10 دنوں میں ہی باہر کر دی گئیں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ نوازالدین بچوں کو لے کر پیرس جارہے تھے تو میں نے سوچا میں اکیلی کیا کروں گی اس لئے بگ باس کا حصہ بن گئی۔

عالیہ صدیقی نے کہا کہ اگر نواز پیرس نہ جاتے تو وہ بچوں کو چھوڑ کر اتنے دنوں کیلئے
نہیں نکلتیں۔

نواز الدین صدیقی سے حال ہی میں طلاق لینے والی عالیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ دکھ کو کندھوں پر سوار کرکے چلنے والی خاتون نہیں ہیں دکھ ایک وقت تک ہوتا ہے اس کے بعد انسان آگے بڑھ جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain