امریکی شہر لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان زخمی ہوگئے، خون نکلنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جوکہ اپنے ایک پراجیکٹ کی عکس بندی لاس اینجلس میں کر رہے تھے۔ سیٹ پران کو حادثہ پیش آیا. جس کی وجہ سے ان کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ بالی وڈ اداکار کو پیش آنے والے اس حادثے کے بعد انہیں امریکہ کے ہی ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرز نے ان کی سرجری کی۔ بھارتی میڈیا ہندوستان ٹائمز نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اس سرجری کے بعد سے شاہ رخ خان کی ناک پر پٹی لگی ہوئی ہے۔ اب وہ امریکہ سے بھارت پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی معمولی سرجری ہوئی ہے اب وہ بھارت میں اپنے گھر میں ہیں اور تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔