لاہور(خبریں ڈیجٹل)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا۔ 4 سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے ریڈیوپاکستان پر 3 روز حملہ کیا۔ سکیورٹی گارڈز کو حملے میں لاٹھیوں سے مارا۔
انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اس کا مقصد ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو نہ کہ پیٹرول بم۔ آئندہ وقت پاکستان کو جوڑنے کا وقت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ ایک گروہ کی سرگرمی پاکستان کی ترجمانی نہ کرے ۔