تازہ تر ین

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 353 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا

کولمبو: (خبریں ڈیجیٹل) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

پاکستان اے اور بھارت اے ٹیم کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے، بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان شاہینوں نے بہترین انداز میں بلے بازی کی، اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 51 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 62 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

اوپنر بلے بازوں کی شاندار اننگز کے بعد طیب طاہر نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی، طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں عمیر یوسف اور مبصر خان نے 35، 35، محمد وسیم جونیئر نے 17 اور مہران ممتاز نے 13 رنز کی اننگز کھیلی، شاہینوں نے روایتی حریف بھارت کو مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کی جانب سے ہنگر گیکر اور ریان پراگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہرشت رانا، نشانت سندھو اور مانو کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain