تازہ تر ین

جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ منائی گئی

راولپنڈی: (خبریں ڈیجیٹل) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ منائی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور محترمہ پینگ چنکسو، دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی سہ فریقی افواج کے افسران نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے “پی ایل اے” کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی ناظم الامور پینگ چنکسو نے کہا کہ چین اور پاکستان کی تزویراتی شراکت داری ہر امتحان میں پورا اتری ہے، یہ دوستی عالمی منظرنامہ میں تبدیلی پر پورا اتری ہے۔

چینی ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر سی پیک کی 10 ویں سالگرہ منائی ہے، گزشتہ مہینوں میں، آرمی چیف اور دیگر فوجی رہنماؤں نے چین کے کامیاب دورے کیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain