تازہ تر ین

بھارت جانے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی ووڈ میں کام کی پیشکش

ممبئی: (خبریں ڈیجیٹل) محبت کی خاطر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ بھارت جانے والی سیما کو بالی وڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے فلم میں ہیروئن کے کردار کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیما حیدر کے ساتھ ان کے شوہر سچن کو بھی بالی وڈ فلموں میں کام کی آفرز آرہی ہیں تاہم ابھی تک دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیما فلم میں بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کی افسر کا کردار نبھائیں گی، فلم کی آفرز ملنے کے بعد سیما سچن نے فلم ڈائریکٹرز جیانت سنہا اور بھرت سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس سے قبل سیما اور سچن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ضروریات زندگی پوری کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے وہ خاصی جدوجہد کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain